برٹش ایئر ویز کا پاکستان کے لئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ

برٹش ایئر ویز کا پاکستان کے لئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ

برٹش ایئرویز نے پاکستانی حکام سے انتطامات مکمل کرنے سے متعلق یقین دہانی کرانے کی درخواست بھی کر دی
لندن برٹش ایئر ویز کا پاکستان کے لئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ۔ اس ضمن میں برٹش ایئرویز نے پاکستانی حکام سے انتطامات مکمل کرنے سے متعلق یقین دہانی کرانے کی درخواست بھی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برٹس ایئرویز کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ کے مینجر کو ای میل کی گئی ہے۔ ایل میل میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر صفائی اور دیگر سہولیات شروع کرنے کے بارے میں تفصیلات طلب کی گئی ہیں ساتھ ہی یہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہ برٹش ایئرویز کے زیر استعمال گیٹ اور لاؤنجز کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔ای میل میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاز سے منسلک فکس بریجز استمال کرنے کے لیے محفوظ ہونے کی تصدیق کی جائے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ برٹس ایئرویز ہفتے اگست سے پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن شروع کر دے گی جس کے بعد اسلام آباد کے لئے ہفتے میں 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔ خیال رہے کہ پہلے کورونا وائرس اور بعد میں پاکستانی پائلٹس کے جعلی لائسنس کے معاملے کے بعد دنیا کے بیشتر ممالک نے پاکستان کے لئے فضائی آپریشن کو معطل کر دیا تھا۔
لیکن کچھ دن قبل کویت ائیرویز نے یکم اگست سے صرف ایک پاکستانی شہر کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا تھا، کویت کی ہوا باز کمپنی دنیا کے 19 مختلف شہروں کیلئے کمرشل پروازیں بحال کر دے گی، پاکستان کے شہر لاہور کیلئے بھی پروازیں بحال ہوں گی۔ کویت ائیرویز نے حالات میں کچھ بہتری آنے کے بعد بین الاقوامی پروازوں کو کسی حد تک بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ مارچ میں کرونا وائرس پھیلاو کے باعث پاکستان سمیت دنیا کے سب ہی ممالک نے بین الاقوامی پروازیں معطل کر دی تھیں۔ تاہم اب پاکستان سمیت کئی ممالک بین الاقوامی پروازیں محدود حد تک بحال کر چکے ہیں۔ ان تمام ایئرلائنز کے بعد اب لندن سے برٹش ایئرلائن نے بھی پاکستان کے لئے فضائی اپریشن بحال کر دیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.