بڑی خوشخبری پاکستان اور بڑےعرب ملک کے درمیان اہم ترین معاہدہ

بڑی خوشخبری، پاکستان اور کویت کے مابین افرادی قوت کے حوالے سے اہم ترین معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اور کویت کے مابین پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کے کویت میں کام کرنے کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کے مطابق پاکستان اور کویت کے مابین پاکستانی ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس کے کویت میں کام کرنے کے حوالے سے معاہدہ طے پایا ہے۔ وہ پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کو ترجیح دینے پر اپنے کویتی بھائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ دونوں عظیم ملکوں کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کا بڑا ذریعہ ہے۔ ہیلتھ پروفیشنلز کے کویت میں کام کرنے کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب کویت کی وزارت صحت میں ہوئی۔ معاہدے پر کویت کے انڈرسیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر مصطفیٰ رضا اور پاکستان کے سفیر سید سجاد حیدر نے دستخط کیے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.