کپتان نے جو کہا کر دکھایا ، پاکستان کو بڑا اعزا حاصل ، جانتے ہیں کس فہرست میں پہلا نمبر آگیا ؟

کپتان نے جو کہا کر دکھایا ، پاکستان کو بڑا اعزا حاصل ، جانتے ہیں کس فہرست میں پہلا نمبر آگیا ؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کپتان نے جو کہا کر دکھایا ، پاکستان کو بڑا اعزا حاصل ، جانتے ہیں کس فہرست میں پہلا نمبر آگیا ؟ دشمنوں کی نیندیں حرام ۔۔۔ پاکستان آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے والا پہلا ملک بن گیا، پاکستان آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے والا اور 10 سال پہلے ہی اہداف حاصل کرنے والا پہلا ملک بن گیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے بین الاقوامی ادارے کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آلودگی کے تدارک اور ماحولیاتی تغیر کے مہلک اثرات سے بچاؤ کے پیشِ نظر پاکستان کو صاف اور سرسبز بنانے کے لیے کی جانے والی اپنی کاوشوں پر فخر ہے۔ ‘ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے پاکستانی کوششوں کو دکھایا گیا۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے ہدف حاصل کر کے خود کو ایک ایسا ملک ثابت کیا جو عالمی کوششوں میں سنجیدگی کے ساتھ پرعزم ہے اور جن کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنا ہے۔ بین الاقوامی ادارے نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک امریکا اور برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دس سال قبل ہی ہدف حاصل کر لیا ہے۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اقوام متحدہ نے پاکستان سمیت کئی مماک کو پائیدار ترقی کیلئے 17 اہداف دے رکھے ہیں جن میں سے پاکستان نے مدت ختم ہونے سے 10سال پہلے ہی 13 اہداف حاصل کرلئے ہے۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے اربوں درخت لگا کر ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کیا، پاکستان کلین انرجی، الیکٹرک گاڑیوں کی طرف جا رہا ہے، پاکستان گرین جابز سامنے لارہا ہے، پاکستان نے دس سال کا انتظار کرنے کے بجائے ماحولیاتی تبدیلی کا ابھی سے مقابلہ کیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.