مظفر آباد آزاد کشمیر : نوجوان اے ایس پی کی دبنگ کاروائی

مظفر آباد آزاد کشمیر : نوجوان اے ایس پی کی دبنگ کاروائی، میاں بیوی گرفتار
طاہر_نیازی اور ساتھ انکی بیگم صاحبہ مظفرآباد شہر میں ہیروئن جیسا زہر نوجوان نسل کی رگوں میں اتارنے والے لوگ ہیں۔

شوکت لائن نزد سہیلی سرکار پُل کے پاس جہاں پرندہ پر بھی نہیں مار سکتا یہ پچھلے دس پندرہ سال سے کامیابی سے نوجوان نسل کو تباہ و برباد کر رہے ہیں کتنے ہی گھر اجاڑ چکے ہیں بہت سی کی زندگی برباد ہو چکی ہے۔ اس جوڑے کا کمال یہ ہے کہ حساس ترین علاقے میں دیدہ دلیری سے اپنا کاروبار جاری رکھے ہوۓ ہے۔ متعدد مرتبہ گرفتار ہوا پولیس بھی مضبوط کیس نہیں بنا پاتی اورعدالت سے اسے رہائی بھی مل جاتی ہے۔ پورا شہر جانتا ہے کہ اس نے نوجوان نسل کو برباد کیا۔ لیکن پھر بھی آزادانہ زہر بیچتا ہے یہ گرفتاری اسکے لیۓ کوئی معانی نہیں رکھتی کیونکہ اس کے پاس ایسی گیدڑ سینگی ہے جس کے باعث یہ پھر نکل آۓ گا اور اپنا کاروبار زور و شور سے جاری رکھے گا۔ اہل عوام کا وزیر اعظم سے مطالبہ ہے کہ ایسے عناصر کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.