چین کے ساتھ تعلقات کا مکمل خاتمہ ، امریکی صدر کا دھماکے دار اعلان

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ چین کے ساتھ اقتصادی روابط سمیت ہرطرح کے تعلقات مکمل طور پر ختم کرنے کا آپشن موجود ہے ،ان کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے پاس چین سے تمام روابط ختم کرنے کا اختیار ہے اور ہم یہ اختیار کسی بھی وقت استعمال کر سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پرپوسٹ کردہ ٹوئٹس میں امریکی صدر نے کہاکہ چین کے حوالے سے ان کی حکومت کے پاس بہت سے آپشن موجودہیں ۔متعدد حالات میں چین کے ساتھ ہرطرح کے روابط ختم کرسکتے ہیں ۔انہوں نے اپنی حکومت کے چین کے ساتھ تجارتی امورکے نگران رابرٹ لائیتھائزر کے اعتراضات کاجواب دیا۔مسٹر لائی تھائزر نے چین اورواشنگٹن کے درمیان تجارتی جنگ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کی قیادت کرنی تھی۔بدھ کولائیتھائزر نے کانگریس کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہاتھاکہ چین اختلافات کم کرنے کے لیے معاہدے کی شرائط کاپابندہےان کاکہناتھاکہ دونوں بڑی معاشی طاقتوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کامکمل خاتمہ ممکن نہیں۔انہوں نےمزیدکہاکہ چند سال قبل توامریکہ کے لیے چین سے ہرطرح کے تعلقات ختم کرناممکن تھامگر موجودہ حالات میں ایساکرناغیرمنطقی ہوگا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.