پر ی مون سون کا سلسلہ پاکستان میں داخل، محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں آج کل گرمی کی بہت زیادہ شدت ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے تاہم اب محکمہ موسمیات نے عوام کو شاندار خوش خبری سُنا دی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیشتر شہروں میں ہفتہ،اتوارجبکہ جون کے آخری 5 روز میں لگاتار بارشیں متوقع ہیں۔

پری مون سون کا سلسلہ آج سے اتوار کی صبح تک ملک کے بالائی علاقوں میں موجود رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پری مون سون ہواؤں کا کمزور سلسلہ آج سے اتوار صبح تک ملک کے بالائی علاقوں میں موجود رہیگا۔ جن کے زیر اثر بالائی پنجاب بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں یا چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 72 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اٹک گوجرنوالہ سرگودھا لاہور چکوال جہلم سمیت بالائی پنجاب میں بادل بننے اور آندھی و گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ساہیوال ڈویژن میں بھی چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔ وسطی و جنوبی پنجاب میں زیاده تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا۔ فیصل آباد ڈویژن میں بھی بادل اور چند مقامات پر آندھی/ بارش کا امکان موجود ہے۔جون کے آخری ہفتے یا جولائی کے آغاز سے ملک بھر میں بارشیں آندھی و گرج چمک متوقع ھے.اس دفعہ ملک میں مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ھوں گئیں۔ صوبہ سندھ، بلوچستان، وسطی وجنوبی پنجاب اورزیریں خیبر پختونخوامیں موسم شدید گرم رہے گا۔تاہم شام/رات کے اوقات میں کشمیر، خطۂ پوٹھوہار، سرگودھا، گوجرنوالہ ، اسلام آباد، وادیٔ پشاور،مردان ، کرم اور کوہاٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.