وزیراعظم نے اوورسیز 72 لاکھ پاکستانیوں‌ کو اپنا بنالیا، پی ٹی آئی کے ووٹ بینک میں‌ کم وبیش 72 لاکھ اضافے کی توقع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان نے اوورسیز72 لاکھ پاکستانیوں‌کواپنا بنالیا،ووٹ بینک میں‌ کم وبیش 72 لاکھ اضافے کی توقع ۔اطلاعات کے مطابق صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی اور مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں بابر اعوان نے صدر مملکت کو بتایا

کہ اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ جلد پورا ہونے والا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کو ٹیلی فون کر کے بجٹ اجلاس کے لیے پارلیمانی معاملات بہترین انداز میں چلانے پر مبارک باد دی۔دونوں رہنماؤں نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ رائٹ کے لیے قانون سازی پر بھی گفتگو کی، اور دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی شفاف ووٹنگ سسٹم پر اتفاق رائے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں، فیصلہ سازی میں انھیں شامل کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا اوورسیز پاکستانیوں کے دیرینہ مطالبے کو جلد پورا کرنے جا رہے ہیں، متعلقہ وزارت اور اداروں کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی ہے، بہت جلد قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ میں تجاویز پیش کریں گے۔ بابر اعوان نے صدر مملکت سے کہا آپ نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے کاز کے لیے جدوجہد کی، بحیثیت صدر آپ پارلیمنٹ کا حصہ ہیں، اس معاملے پر رہنمائی کریں۔ٹیلی فونک گفتگو میں پارلیمنٹ کے سیشن سے صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کی قرارداد پر بھی گفتگو کی گئی، صدر مملکت نے پارلیمانی معاملات شفاف انداز میں چلانے کے عمل کو سراہا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.