ملک بھر میں 15 روز کے لیے مکمل کرفیو۔۔!! پاکستان میں کورونا کے کیسز اور اموات کو بڑھتا دیکھ وزیر اعظم کے سامنے آخری حل رکھ دیا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک ) ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافے پر سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ پورے ملک میں 15 دنوں کے لیے کرفیو جیسا لاک ڈاون لگادیا جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے جیو نیوز کے پروگرام ‘نیا پاکستان’ میں گفتگو

کرتے ہوئے کہا کہ پورے کے پورے شہروں سے مریض سامنے آرہے ہوں تو سمارٹ لاک ڈاؤن کی سمجھ نہیں آتی۔انہوں نےکہا کہ سندھ حکومت اس سلسلے کو بہت گہرائی سے دیکھ رہی ہے اور ایک وقت ایسا آئے گا جب صحت کا سسٹم بیٹھ جائیگا کیونکہ جن ممالک کے پاس وسائل کی کمی نہیں تھی وہ لوگوں کی ضروریات پوری نہیں کرپائے تو ہمارے لیے بہت مشکل ہے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے شروع سے کہہ رہے تھے کہ وائرس کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں مگر وفاق اور وزیراعظم کا نقطہ نظر الگ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ 10 لاکھ بہت آگے کی بات ہے، اگر ڈھائی تین لاکھ کیسز تک بات پہنچ گئی تو ہمارے اسپتال اور ڈاکٹرز کے پاس اتنی صلاحیت نہیں ہوگی کہ ہم سنبھال سکیں۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہم اپنی ہر صلاحیت کو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن جس تیزی سے نمبرز بڑھ رہے ہیں تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ اس صورتحال سے سنبھال سکیں۔اس سے قبل پنجاب حکومت نے کورانا زدہ علاقوں کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد کو بھی مکمل سیل کرنے نکا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ خیال رہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میٰں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ آج جاری کیے گئے حکومتی اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ چوالیس ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 27سو سے زائد افراد اب تک جان بحق ہوچکے ہیں، صرف پنجاب میں اموات ایک ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.