عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جنہیں دُنیا آنکھ نہیں دکھا سکتی مگر کیوں؟ پاکستانی وزیر اعظم کے حوالے سے ایک اور دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں دنیا آنکھیں نہیں دکھا سکتی تو کرپٹ مافیا کا شور اِس کا کیا بگاڑلے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ ٹویٹر پر جاری

پیغام میں بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کا پہلا وزیراعظم جو ریاست کے حالات قوم سے 100فیصد شیئر کرتا ہے۔ جس کا خواب ریاستِ مدینہ کی تابعدارانہ پیروی ہے۔ جس نے پہلے سال میں ڈوبی معیشت کو کِک اسٹارٹ کر دکھایا۔ دنیا اسے آنکھیں نہیں دکھاسکتی۔ کرپٹ مافیا کا شور اِس کا کیا بگاڑے گا؟

Sharing is caring!

Comments are closed.