حقیقی وزیراعلیٰ بننے کا وقت آگیا۔!! فلور ملوں کو گندم ریلیز کرنے اور حتمی قیمت مقرر کرنے کیلئے بزدار سرکار کا بڑا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) فلور ملوں کو گندم ریلیز کرنے اور حتمی قیمت مقرر کرنے کیلئے بزدار سرکار کا بڑا فیصلہ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبے میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا-

اجلاس میں فلورملوں کو گندم ریلیز کرنے کے حوالے سے مختلف آپشن پر غور کیا گیا ،اجلاس میں پنجاب کابینہ سے فلور ملوں کو گندم ریلیز کرنے اور حتمی قیمت مقرر کرنے کی منظوری لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد فلور ملوں کو مقرر کردہ قیمت پر گندم فراہم کی جائے گی- وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں – مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں استحکام کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے – آٹے کی قیمت میں استحکام کے لئے ہر ممکن آپشن کا جائزہ لیکر فیصلہ کیا جائے گا-گندم اور آٹے کی قیمتوں کو عام آدمی کی پہنچ میں رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں -پنجاب حکومت نے رواں سیزن کے دوران ریکارڈ گندم خریدی ہے۔ اجلاس میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان، چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک، وزیر اعلی کے سیکرٹری کوارڈینیشن، ڈائریکٹر فوڈ اور ڈپٹی کمشنر لاہور بھی شریک ہوئے۔

Embedded video

Sharing is caring!

Comments are closed.