’’بھارتی مسلمان بھائیو خود کو تنہا نہ سمجھنا۔‘‘ کویت نے ہندوتوا دہشتگردی کیخلاف عالمی عدالت میں جانے کا اعلان کر دیا، بھارت کے اوسان خطا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) کویت نے بھارتی مسلمانوں کے خلاف مجرمانہ سرگرمیونں کا مقدمہ عالمی عدالت میں لے جانے اعلان کر دیا ہے ۔ کویت کے محکمہ قانون وانصاف اتھارٹی کے رکن اور سرکاری ادارے سنٹر فارہیونم رائٹس اینڈ ہیومینٹیرین لاء کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مجبل الشریکہ نے گزشتہ روز اپنے

ٹویٹ میں بھارتی مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ “میرے بھارتی مسلمان بھائیو خود کو تنہا نہ سمجھنا ،ہم تمہارے ساتھ ہیں اور پورے شد ومد سے ہندوتوا دہشت گردوں کے خلاف تمہارا کیس انیٹر نیشنل کریمینل کورٹ میں لیجانے کی تیاری کر رہے ہیں ۔کسی مجرم کو معافی نہیں ملے گی ،فاشسست خوف سے بھونک رہے ہیں کیونکہ ان کا انجام قریب ہے ۔ کویت کابینہ گزشتہ ماہ بھارتی مسلمانوں کے خلاف مودی حکیومت کے اقدامات کی مذمت کرچی ہے ، اور اس معاملہ کا فیصلہ بھی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا ۔ مجبل کی اس ٹویٹ پر سعودی عرب ، متحڈہ عرب امارات ، اور دیگر عرب ریاسوں کے مسلمانوں نے بھاری تعداد میں لایکس بھیئجے ہیں ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ہے اور امیر کویت کے اس فیصلہ کی تعریف کی ہے ۔ ایک صارف نے اقبال کے یہ اشعار تبصرہ میں لکھے ہیں ۔اخوت اس کو کہتے ہیں چبھے کانٹا جو کابل میںتو ہندوستاں کا ہر پیر و جواں بے تاب ہو جائے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.